روس کے بطور سپر پاور ابھرنے سے دنےا مےں توازن پےدا ہو ا ،آغا حامد موسوی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپرےم شےعہ علماءبورڈ کے سرپرست اعلی و تحرےک نفاذ فقہ جعفرےہ کے سربراہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہامرےکہ کی روس مےں ہونے والی افغان کانفرنس مےں عدم شرکت نےگ شگون ہے امرےکہ کئی ہزار مےل دور بےٹھ کر افغانستان کا ٹھےکےدار بننا چاہتا ہے علاقائی قوتےں ہی امن کی راہےں تراش سکتی ہےں ، روس کے بطور سپر پاور ابھرنے سے دنےا مےں توازن پےدا ہو ا ہے سووےت ےونےن کی تحلےل کے بعد بدمست امرےکی ہاتھی نے پوری دنےا کا نقشہ تبدےل کردےا امرےکہ پوری دنےا پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے جو کبھی پورا نہےںہوگا ،بھارت چانکےہ کے افکار پر عمل پےرا ہے ےوم پاکستان پر مبارکبادےں دھوکہ اور منافقت ہے ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمےر کے حل سے قبل بھارت کے ساتھ کوئی بھی تجارت خسارے کا سودا ہے،افغان حکومت کی جانب سے پاکستانی گوشت و پھلوں پر پابندی افسوسناک ہے امرےکی و بھارتی بےساکھےاں زےادہ عرصہ کابل کے حکمرانوں کے کام نہےں آئےں گی ۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے تحرےک نفاذ فقہ جعفرےہ گجرات کے بزرگ رہنما سےد ذوالفقار حسےن بخاری کی سرکردگی مےں زعماءکے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔

ای پیپر دی نیشن