کراچی (نوائے وقت نیوز+ آن لائن) بچوں کے اغوا میں ملوث گینگ کے عدالت میں چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں، جس کا کہنا ہے کہ 15ہزار میں بچہ خریدا، جسے 1لاکھ 20ہزار روپے میں آگے فروخت کر دیا۔ گینگ ہسپتالوں سے چوری شدہ بچے خرید کر بے اولاد جوڑوں میں فروخت کرتا تھا، عدالت نے خواتین ملزمان کو جیل اور مرد ملزمان کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ اپنے ابتدائی بیان میں ملزمان نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ہسپتالوں، بازاروں سے ڈیڑھ درجن سے زائد کم سن بچوں کو اغوا کیا۔ ملزمان نے کہا کہ انہوں نے کراچی کے جناح ، عباسی اور قطر ہسپتال سے بچوں کو اغوا کیا، ملزمان کے اعتراف کے بعد پولیس نے ایک درجن سے زائد اغوا کیے جانے والے بچوں کے والدین سے رابطہ کرلیا، پولیس نے والدین کو عدالت پہنچ کر ملزمان کو شناخت کرنے کی ہدایات کردیں۔
کراچی کے ہسپتالوں سے 15 ہزار میں بچہ خرید کر 1 لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کیا: ملزم
Mar 26, 2017