گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) جھولا جھولتے ہوئے رسی ٹوٹ کر گلے میں لپٹ جانے کے باعث آٹھ سالہ بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا، بتایا گیا ہے گرجاکھ کے علاقہ قبرستان روڈ کے رہائشی محنت کش امجد کا آٹھ سالہ بیٹا نور الحسن گھر میں جھولا جھول رہا تھا اس دوران اچانک رسی ٹوٹ کر بچے کے گلے میں لپٹ گئی، جس سے بچہ دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گیا، ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں پر ڈاکٹرز نے بچے کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ، تھانہ گرجاکھ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔
گوجرانوالہ: گھر میں جھولا جھولتے رسی گلے میں پھنس گئی‘ دم گھٹنے سے کمسن جاں بحق
Mar 26, 2017