کئی دہائیوں سے قابض حکمران تحریک انصاف کی متحرک سیاست سے خوفزدہ ہیں: مسرت جمشید چیمہ

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان تاریخ کے نئے دور میں داخل ہو گا ،عوام کو قوی امید ہے کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ملک میں پھیلی برائیوں اور کرپشن کے ناسور کا سر کچلنے کا باعث بنے گا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض حکمران تحریک انصاف کی متحرک سیاست سے خوف کا شکار ہیں ۔ عمران خان کی انتھک اور لازوال جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج عوام حکمرانوں سے اپنے حقوق کا سوال کر رہے ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...