نسل نو با صلاحیت، پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے: محمد رفیق تارڑ

لاہور(خصوصی رپورٹر) زندہ قومیں اپنے مشاہیر کو نہ صرف یاد رکھتی ہیں بلکہ ان کے نقش قدم پر چل کر منزل مراد بھی پاتی ہیں۔ ہماری نئی نسل بہت باصلاحیت ہے پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن اور شاندار ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور دشمن اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرا¿ ت نہیں کر سکتا ۔ان خیالات کااظہار تحریک پاکستان کے رکن ،چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ نے ایوان قائداعظم ،جوہر ٹاﺅن میں تقریباتِ یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر جسٹس(ر) میاں آفتاب فرخ، شاہد رشید ،پروفیسر محمد سعید شیخ، اساتذہ¿ کرام اور طلباوطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ محمد رفیق تارڑ نے کہایہ دن پاکستانیوں کو ایک مرتبہ پھر اس عزم ‘ حوصلے اور یقین کی یاد دلاتا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں ‘ہم جو چاہتے ہیں اورجس کام کا ارادہ کرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ قائداعظمؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔ ہماری یہ شہ رگ گزشتہ 69برسوں سے بھارت کے قبضے میں ہے۔جسٹس(ر) میاں آفتاب فرخ نے کہا کہ مسلمانان برصغےر نے قائداعظم کی قےادت مےں لازوال قربانےوں کے بعد پاکستان حاصل کےا۔شاہد رشید نے کہا کہ قراردادِ پاکستان کی منظوری کے طفےل برصغےر کے مسلمانوں کو اےک نصب العےن ملا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...