لاہور (نیٹ نیوز)خلائی مخلوق (ایلین) ہیں یا نہیں؟ کس طرز کے خدوخال کے مالک ہیں؟ اس بارے میں کوئی حتمی نظریہ موجود نہیں ہے۔ حال ہی میں ”فرگس سمپسن “نامی ایک سائنسدان نے یہ انکشاف کیا ایلین یا دیگر سیاروں کی مخلوقات کا اگر وجود ہوا تو وہ تقریباً ریچھ کی جسامت کے برابر ہوں گے اور ان کا وزن لگ بھگ 300 کلو گرام ہو گا۔
خلائی مخلوق کی جسامت ریچھ کے برابر وزن 300 کلو گرام ہے: سائنسدان
Mar 26, 2017