سائبر کرائم قانون کے تحت پہلی خاتون ملزمہ سیالکوٹ سے گرفتار

Mar 26, 2017

سیالکوٹ + لاہور (نامہ نگار+ اپنے نامہ نگار سے) ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کرنے والی خاتون گرفتار کرلیا۔ سعدیہ مرزا سائبر کرائم بل کے تحت گرفتار ہونے والی پہلی خاتون ہے۔ سعدیہ مرزا المعروف ببلی پر الزام ہے کہ وہ لندن میں رہائش پذیر احسن رانا کو بلیک میل کرتی تھی۔ احسن رضا کے بھائی حسن رضا نے الزام عائد کیاہے کہ سیالکوٹ کے محلہ موری گیٹ کی سعدیہ مرزا اسکے بھائی احسن رضا کو فیس بک پر بلیک میل کرتی ہے اور رقم کا مطالبہ بھی کرتی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سعدیہ مرزا غیر شائستہ، فحش اور غیر اخلاقی میسج بھیجتی تھی۔ لاہور سے آنے والی ٹیم سعدیہ مرزا کو ساتھ لے گئی۔ دوسری جانب سیشن کورٹ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور شاہد بشیر نے ملزم نبیل کی درخواست ضمانت  پر سماعت کی ، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کیخلاف بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ درج کیا گیا ہے اس لیے درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزم کے موبائل فون سے لڑکیوں کی قابل اعتراض تصاویر برآمد ہوئیں۔

مزیدخبریں