مدھیہ پردیش‘ بھارتی فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکوںسے آگ بھڑک اٹھی‘ 8جوان شدید زخمی

بھوپال (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فوجی اسلحہ ڈپو دھماکوں سے گونج اٹھا اور اس میں آگ لگ گئی جس سے 8فوجی زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ کھمڑیا آر ڈیننس فیکٹری کے ایف سیکشن میں جہاں 4ہزار اینٹی ٹینک میزائل سٹور کیے گئے تھے گزشتہ روز انہیں منتقل کرتے ہوئے دھماکے سے آگ لگ گئی جس کادھواں اور شعلے میلوں دور سے بلند ہوتے دکھائی دیئے۔ فوری طور پر پولیس فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں کی درجنوں گاڑیاں ڈپو کی طرف روانہ ہوگئیں۔ زخمی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا‘ مزیداور پھنسے ہوئے تھے۔
بھارتی فوج ڈپو

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...