اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز فسادیوں سے ملک کو پاک کرنے کے لئے کوشاں ہیں، فخر ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور سکیورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمند اور اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں سرحدی سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی اور پاکستانی پوسٹوں پر حالیہ دہشت گرد حملوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے سوران اورکلایا میں فوجی دستوں سے بھی ملاقات کی اور جوانوں کے جذبے کی تعریف کی۔ انہوں نے طالبان کمانڈر دْران سمیت 5 دہشت گردوں کی ہلاکت اور حملوں کا بروقت و موثر جواب دینے پر جوانوں کے حوصلے اور عزم کو سراہا۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کے لئے پاکستانی قوم اور جوانوں کا عزم بے مثال ہے، پاک افغان سرحد پرباجوڑ اور مہمند ایجنسی ہائی تھریٹ زونز پر باڑ لگانا پہلی ترجیح ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور افغانستان نے بہت قربانیاں دی ہیں، مئوثر سرحدی نظام دونوں برادر اسلامی ملکوں کے مفاد میں ہے، پاک افغان سرحد پر دو طرفہ سکیورٹی مکینزم بنانے کے لئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی نگرانی کیلئے فضائی نگرانی کے ساتھ جدید آلات بھی نصب کئے جا رہے ہیں، قبائلیوں، پْرامن پاکستانی قوم کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنل تیاریوں اور دہشت گردوں کو موثر جواب دینے کو سراہا۔قوم کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ سرحدی نگرانی کیلئے فضائی نگراین کے ساتھ جدید آلات بھی نصب کئے جائیں گے۔ ملکی دفاع کیلئے ہر قسم کے وسائل استعمال کئے جائیں گے۔ افغان حکام کے ساتھ ملکر سرحدی انتظامات بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں‘ موثر سرحدی نظام دونوں برادر اسلامی ملکوں کے مفاد میں ہے۔ پاک افغان سرحد پر دوطرفہ سکیورٹی میکانزم بنانے کیلئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ فاٹا قومی دھارے میں شامل کرنا ملکی مفاد میں ہے۔ این این آئی کے مطابق پاک فوج مادر وطن کے دفاع اور پاکستانی امن پسند قبائلیوں کے تحفظ اور سیکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیگی، فاٹا کو قومی دھارے میں لانا بہترین قومی مفاد میں ہے، افغان حکام کے ساتھ دو طرفہ بارڈرز سیکیورٹی میکانزم کیلئے کوششیں جاری ہیں ایک بہتر انتظام کے ذریعے محفوظ اور پر امن سرحد دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد میں ہے جنہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں غیر معمولی قربانیاں دی ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع ہو چکا ہے، باجوڑ اور مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقوں کو زیادہ خطرات کا سامنا کرنیوالے علاقوں کی حیثیت سے انتہائی ترجیح دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معمول کی فضائی نگرانی کے علاوہ سرحد پر اضافی ٹیکنیکل نگرانی کے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ قبل ازیں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے آرمی کا استقبال کیا۔
وطن کی حفاظت قوم کے دفاع کیلئے تمام وسائل استعمال کرینگے‘ملکی مفاد کے لئے فاٹا کو قومی دھارے میں شامل ہونا چاہئے: آرمی چیف
Mar 26, 2017