تہذیب البنات سکول بنیادی سہولتوں سے محروم

مکرمی! ٹائون شپ گورنمنٹ تہذیب البنات گرلز ہائی سکول بلاک نمبر 2 کی طالبات اور معزین علاقہ نے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان سے پر زور اپیل کی ہے کہ سکول میں فوری طور پر سائنس لیبارٹری اور آئی ٹی لیب قائم کرنے کا حکم صادر فرمائیں مقام افسوس کہ اس جدید ترین دور میں جہاں متعلقہ حکام معیار تعلیم کو بلند کرنے کے بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں وہاں ٹائون شپ میں ایسا سلوک بھی ہے جہاں سرے سے نہ سائنس لیبارٹری اور آئی ٹی لیب ہے اور نہ ہی کمرہ امتحان ہے جس کی وجہ سے طالبات کو سائنس کے پریکٹیکلز اور دیگر معاملات میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاوہ ازیں سکول میں موجود گرائونڈ ذرا سی بارش سے پانی سے بھر جاتی ہے کئی کئی دن پانی کھڑا رہتا ہے جسکی وجہ سے جہاں طالبات کو کھیلنے کودنے میں پریشانی ہوتی ہے وہاں ڈینگی مچھر کا بھی قوی خدشہ رہتا ہے کیا محکمہ تعلیم کے حکام بالا نوٹس لیں گے؟ (محمد سرفراز خان، ٹائون شپ لاہور)

ای پیپر دی نیشن