سرینگر(اے این این) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں وکشمیر کے پیش نظر سری نگر جموں شاہراہ پر تلاشی کاروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ وزیر اعظم 2 اپریل کو ریاست کا دورہ کرکے ادھم پور میں بنائی گئی ایشیا کی سب سے بڑی روڑ ٹنل کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ پولیس نے بتایا کشمیر شاہراہ بالخصوص ضلع ادھم پور میں سیکورٹی بڑھانے کے علاوہ تلاشی کاروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جاری تلاشی کاروائیوں کے دوران چنانی کے نزدیک چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تاہم سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ادھم پورہ ایس کے مشرا نے بتایا حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے بعد صبح رہا کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار شدہ افراد کے قبضے سے کوئی بھی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم مودی 2 اپریل کو چنینی ناشری ٹنل کو قوم کے نام وقف کرنے کے بعد ادھم پور میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
مودی/ دورہ