امریکی دفتر خارجہ کی سابق پریس چیف الزبتھ ٹروڈو لاہور قونصلیٹ میں تعینات

لاہور(صباح نیوز)امریکی دفترخارجہ کی سابق پریس چیف الزبتھ ٹرڈو کو امریکی قونصلیٹ لاہور میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا۔ اوباما دور حکومت میں 4 سال تک پریس چیف کا عہدہ سنبھالنے والی الزبتھ ٹرڈو کو لاہور تعینات کر دیا گیا ۔
امریکی قونصلیٹ میں وہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی حیثیت کام کریں گی،الزبتھ ٹرڈو مارک ٹونر کی غیرموجودگی میں بطور ترجمان دفترخارجہ کا بھی کام کرتی رہی ہیں، ذرائع کے مطابق الزبتھ ٹروڈو نے پاکستان میں تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور جلد پاکستان جا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کا عندیہ دیا ہے۔
الزبیتھ ٹرڈو

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...