مردم شماری میں فرقہ دریافت نہیں کیا جائیگا‘ ترجمان شماریات بیورو


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مردم شماری میں فرقہ دریافت نہیں کیا جائے گا۔ شماریات بیورو کے ترجمان حبیب الرحمان خٹک نے یہ بات سوشل میڈیا پر جاری ایک مہم کے جواب میں کہی۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں مسلسل یہ کہا جا رہا ہے کہ مردم شماری میں مذہب کے علاوہ فرقہ بھی پوچھا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ مردم شماری میں صرف مذہب کا خانہ ہے جس میں مسلم یا دوسرے مذاہب شامل ہیں۔ جبکہ اس سے آگے کوئی سوال موجود نہیں ہے۔ عدالت عالیہ پشاور کی طرف سے ’’سکھ‘‘ کا خانہ بھی شامل کرنے کے فیصلے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک فیصلہ کی مصدقہ نقل نہیں ملی ہے۔ مصدقہ نقل ملنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا ریویو میں جانا ہے یا نہیں۔
شماریات بیورو

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...