کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرزیونین رننگ یونٹ کے زیر اہتمام ڈرائیورشیراز احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب ٹی ٹی سی کراچی کینٹ میں ہوئی جس میں ریلوے کے ڈویژنل افسران‘ ڈاکٹر اور ریلوے ملازمین نے شرکت کی اور ڈرائیور شیراز احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی آئی ٹی ایف ایشیاکے آرگنائزر جگت بندرا تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرانسپورٹ سے ملحق تنظیمیں آئی ٹی ایف کے جھنڈے تلے جمع ہوجائیں۔ مرکزی چیئرمین منظور احمد رضی نے مطالبہ کیا کہ ریلوے ملازمین کے لئے سروس اسٹرکچرکا اعلان کیا جائے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری رائو نسیم نے کہا کہ ریلوے میں ریفرنڈم کا اعلان کیا جائے۔ ڈویژنل چیئرمین منیر عباسی نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ ریلوے اسکول کو ٹی سی ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اس کو جاری رہنا چاہئے۔