پی ایس ایل فائنل: اسلام آباد یونائیٹڈ فاتح، پشاور زلمی کو شکست

کراچی (رپورٹ :اسحاق بلوچ/ تصاویراحمد علی) اسلام آباد یونائےٹڈ نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو دل چسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ۔لیوک رونکی کو مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔پشاور زلمی کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے اہم موقع پر کیچ ڈراپ کر کے اسلام آباد یونائےٹڈ کو جیتنے کا موقع فراہم کر دیا ۔نیشنل اسٹیڈیم پر فائنل کے مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی تھے وزیر اعلیٰ نے فاتح ٹیم اسلام آباد یونائےٹڈ کو ٹرافی دی ،اس موقع پر گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ ،پی سی بی کے چےئر مین نجم سیٹھی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان جیت گیا ہمارے قومی جذبے کو شکست نہیں دی جا سکتی ‘ کراچی کے شائقین کا نظم و ضبط مثالی تھا۔اسلام آباد یونائےٹڈ نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 149رنز کاہدف 16.5اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے 8.5اوورز میں 96رنز کا شاندار آغاز فراہم کر کے میچ کو ےک طرفہ بنادیا تھا تاہم لیوک رونلی کے آﺅٹ ہونے کے بعد پشاور زلمی کے بالرز اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے ۔لیوک رونکی نے 26گیندوں پر 4 چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 52رنز اسکور کےے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 33گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 4رنز کی عمدہ اننگ کھےلی ۔96پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد اسلام آباد یونائےٹڈ کے بیٹسمین یکے بعد دیگرے آﺅٹ ہوتے رہے اور 116رنز تک 20رنز کے اضافہ سے اس کی6وکٹیں گر گیئں اس مرحلے پر پشاور زلمی کے بالرز حاوی ہوگئے تھے ۔والٹن صفر ،کپتان جے پی ڈومینی 2،سمت پٹیل10،شادا ب خان ایک اور حسین طلعت 7رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ساتویں وکٹ پر 32رنز نے اسلام آباد یونائےٹڈ کو چیمپئن بنوادیا ۔آصف علی نے 17ویں اوورز مین حسن علی کومسلسل تین چھکے لگاکر میچ کا پانسہ اپنے حق میں پلٹ دیا ۔آصف علی 6گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 26رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے ۔پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے53،کرس جارڈن نے22 اور وہاب ریاض نے 28رنز دے کر دو دو وکٹ لےے ۔فاضل رنز کی تعداد6رہی۔اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور 38کے اسکور پر اس کی تین وکٹیں گر گئےں جس کے بعد اس کے بیٹسمین سنبھل نہ سکے ۔اس کی جانب سے کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا تاہم اوپننگ پارٹنر شپ 12رنز سے آگے نہ جا سکی ۔ایونٹ کے ٹاپ اسکورر اور پشاور زلمی کے ڈینجر مین کامران اکمل 9گیندوں پر صرف ایک رن بناکر سمت پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے جس کے بعد محمد حفیظ آٹھ رنز بناکر اور آندرے فلیچر 21رنز بناکر آﺅٹ ہوئے اس مرحلے پر کرس جارڈن اور لاﺅسن کے مابین52رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس نے اسکور کو بڑھانے میں مدد دی ۔کرس جارڈن36رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے 26گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چوکا اور تین چھکے لگائے ۔لاﺅسن33 رنز بناکردوسرے نمایاں اسکورر رہے سعد نسیم 2اور ڈیرن سیمی 6رنز بناکر آﺅٹ ہوئے تو پشاور زلمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ۔آخری اوورز میں وہاب ریاض نے ثمین گل کے ساتھ 27رنز کی شراکت بناکر اسکور کو148تک لانے میں اہم کردار ادا کیا ۔وہاب ریاض نے 14گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28قیمتی رنز اسکور کئے ۔حسن علی نے 6رنز بنائے جبکہ ثمین گل دو رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے ۔فاضل رنز کی تعداد 5تھی ۔20اوورز کے خاتمے پر اس نے 9وکٹو ں کے نقصان پر148رنز ہی اسکور کئے ۔اسلام آباد یونائےتڈ کی جانب سے شاداب خان نے 25رنز دے کر تین وکٹ لےے جبکہ حسین طلعت نے 18اور سمت پٹیل نے 26رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔محمد سمیع نے31اور فہیم اشرف نے32رنز دے کر ایک ایک وکٹ لی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی مبارکباد دی اور کہا کہ ہمارے قومی جذبے کوشکست نہیں دیجاسکتی صدر ممنون حسین نے کہا کہ د ونوں ٹیموں نے اچھا کھیلا ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے مبارکبادپیغام میں کہاکہ پاکستان پر امن قوم ہے فاتح ٹیم کے ہرکھلاڑیکو5`5لاکھ روپے بطور انعام دیا گیا۔وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے بھی فائنل میچ دیکھا۔وزیراعظم پی ایس ایل تھری کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچے تووزیر اعظم کا استقبال گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلی سندھ نے کیا ، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت مریم اورنگزیب بھی ان کے ساتھ تھے۔میچ کے آغاز سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کی اختتامی تقریب میں فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس اور موسیقی سے سماں باندھا۔ اختتامی تقریب میں گلوکارہ آئمہ بیگ، فرحان سعید، شہزاد رائے، اسٹرنگز بینڈ اور علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور اپنی پرفارمنس سے حاضرین کے محظوظ کیا، تقریب کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی اور حسن علی نے اسٹیج پر رقص بھی کیا۔تقریب کے دوران دونوں ٹیموں کے کپتان بھی اسٹیج پر آئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے موجودہ کپتان جے پی ڈومینی نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت پیار مل رہا ہے اور وہ فائنل کے لیے بہت پر جوش ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا پہلے پشتو زبان میں پخیرراغلے کہا یعنی خوش آمدید اور پھر اردو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ،کیسے ہو کراچی، ہم یہاں جیتنے کے لیے آئے ہیں۔ سیمی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔اس سے قبل تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیرمین نجم سیٹھی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ واپس آرہی ہے جس کے لیے کراچی والو کو مبارک ہو جب کہ پی ایس ایل کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پاکستانیوں کا ٹورنامنٹ ہے۔لاہور کے بعد شہر قائد کو بھی دلہن کی طرح سجادیا گیا ، اسٹیڈیم میں 9 سال بعد کرکٹ کے عالمی ستارے جگمگائے ۔ فائنل میں آمنے سامنے آنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاورزلمی نے نیشنل اسٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کے لئے بھر پور پریکٹس کی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں 34 ہزار 850 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اسٹیڈیم کی طرف آنے والی تمام شاہراہیں دلہن کی طرح سجی ہوئی تھیں جب کہ بڑے ٹاکرے کے لئے سیکیورٹی کی بھی بڑی تیاریاں کی گئیں۔ملک کے معاشی حب میں کرکٹ کا میلہ سجا، تو کاروبارمیں بھی تیزی آگئی، ملک اور بیرون ملک سے شائقین کرکٹ کراچی آئے، ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ فائنلسٹ ٹیموں کی شرٹس ہاتھوں ہاتھ بکیں۔پی ایس ایل کے بڑے ٹاکرے کیلئے سیکیورٹی کی بھی بڑی تیاریاں کی گئی، ساڑھے 8 ہزار پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ رینجرز اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ڈیوٹی پر تھے اور پاک فوج کے جوان کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر اسٹینڈ بائی ر ہے جب کہ کرکٹ شائقین کو نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے شٹل سروس چلائی گئی۔اسٹیڈیم کے راستوں پرٹیموں کوخوش آمدید کہنے کے لئے ہورڈنگز اوراستقبالیہ بینرزلگائے گئے۔ سڑکوں اورچورنگیوں پررنگ ونورکی بہارآگئی، گرین بیلٹس پر کھلاڑیوں کی بڑی تصاویر اور ڈیجیٹل پول سائن نے شہرکاحسن بڑھادیا۔ حسن اسکوائر، شارع فیصل، بہادرآباد، پی ای سی ایچ ایس، گلشن اقبال اور یونیورسٹی پرروڈ پر کرکٹ کے رنگ نمایاں تھے جن کودیکھنے دور دور سے لوگ آتے رہے ۔قبل ازیں وزیراعظم نے کہاکہ کراچی میں پی ایس ایل کا انعقاد شہر قائد کے عالمی تشخص میں تبدیلی لائے گا۔ کراچی کے امن اور خوشیوں کی بحالی میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے ویژن، صوبائی حکومت کے تعاون، پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں کا اہم کردار شامل ہے۔ پی ایس ایل نے پوری قوم کو ایک نیا جذبہ اور خوشی دی ہے، حکومت ان خوشیوں کو بڑھانے کے لئے اسی جذبے اور نیک نیتی سے کام کرتی رہے گی۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد شہر قائد کے پھر سے روشنیوں کا شہر بننے کی دلیل ہے۔ مسلم لیگ (ن) پورے ملک کو ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنارہی ہے کراچی کی خوشیوں پر پوری قوم اور بالخصوص کراچی کی عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔ اللہ تعالی میرے وطن پر یہ بہار اور اس کی خوشیاں سدا سلامت رکھے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا پی ایس ایل فائنل روشنیوں کے شہر کراچی کے لئے مزید چمک کا باعث بنے گا۔ پی ایس ایل فائنل کراچی میں مزید خوشیاں لارہا ہے۔ ہم پر مسلط کی گئی دہشت گردی ختم ہورہی ہے۔ قیام امن اور استحکام کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کراچی میں لوگوں کو پی ایس ایل تھری انجوائے کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ امید ہے یہاں مزید کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ نارووال سے نامہ نگار کے مطابق وزےر داخلہ احسن اقبال نے مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کو مبارک باد دےتا ہوں۔ ےہ کراچی کے عوام کے لےے تحفہ ہے اور امن کی جےت ہے ےہ وہ شہرتھا کہ جہاں پہلے بھتے کی پرچےاںملتی تھےں آج پی اےس اےل فائنل کے ٹکٹ بک رہے ہےں۔
ِپی ایس ایل فائنل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...