کراچی میں کرکٹ بحالی پر سیاستدانوں کی مورچہ بندی اور لفظی گولہ باری

کراچی (این این آئی) کراچی میں نوبرس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے موقع پرپی ایس ایل تھری کے کامیاب انققاد اورکراچی میں امن کی بحالی کا کریڈٹ لینے پربھی سیاستدانوں کی مورچہ بندی اورلفظی گولہ باری جاری رہی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نے نوازشریف نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی میں جہاں ہڑتال ہوتی تھی اب انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے۔مریم نوازنے جہاں اپنے والد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا وہیں آصف زرداری کے دور حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی حکومت بھی یہ کام نہ کرسکی۔جواب میں پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرسعید غنی نے بھی سخت ردعمل کا اظہارکیا اورکہاکہ کراچی کے حالات بگاڑنے میں آپ کے ابا حضور کا بھی ہاتھ تھا، دہشت گردوں کو آپ کے ابا حضور اپنا بھائی کہتے تھے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ سوات آپریشن سے متعلق نواز شریف کا بیانیہ ریکارڈ پر ہے، کیا پتا کل مریم نواز یہ کہے کہ قرارداد پاکستان نواز شریف نے لکھی تھی۔

ای پیپر دی نیشن