لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حکومت کی توانائی بحران کے خاتمے کیلئے مخلصانہ کاوشیں رنگ لائی ہیں اور ہزاروں میگاواٹ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اندھیروں سے نکل کر روشنیوں میں آ گیا۔ بجلی منصوبوں کی تکمےل سے پاکستان سے ہمےشہ کےلئے لوڈ شےڈنگ کا خاتمہ ہونے کو ہے۔ توانائی بحران کے خاتمے سے پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہوگا اورملک سے غربت، جہالت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ قوم بجلی کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان مسلم لےگ(ن) کے تارےخی کارنامے کو ہمےشہ ےاد رکھے گی۔ وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار لندن میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہبازشریف نے پاکستان میں جاری پاکستان چین دوستی کے شاہکار منصوبے سی پیک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا زبردست منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ حقیقی معنوں میں گیم چینجر ہے ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورا خطہ مستفید ہوگا۔ سی پیک نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ سی پیک کے منصوبوں سے چاروں صوبوں کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام مستفید ہوں گے اور ملک و قوم کی تقدیر بدلے گی۔ سی پیک منصوبے تیز رفتاری سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں اور اقوام عالم پاکستان میں منصوبوں کی تیز رفتار اور شفاف سے تکمیل پر حیرت میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے عوام کیلئے روزگار کے لاتعداد مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت پاکستان بھر میں توانائی کے منصوبے مکمل کئے گئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چےن کی جانب سے توانائی کے منصوبوں مےں 36ارب ڈالر کی سرماےہ کاری کی گئی۔ چےن کا اربوں ڈالر کا تارےخ ساز اقتصادی پےکےج مسلم لیگ (ن) کی قےادت اور پالےسےوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔اقتصادی راہداری سے اقتصادی و سماجی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا سی پیک تاریخ کا دھارا موڑ دے گا ،اس کےخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیںجبکہ ہمارے دوست عظےم الشان سی پےک سے بے حد خوش ہےں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ٹھوس معاشی پالیسیوںکے باعث ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا۔ ہماری حکومت نے ملک میں شفافیت ، میرٹ اور منصوبوں کی معیاری اور برق رفتاری سے تکمیل کا کلچر پروان چڑھایا ہے۔ وسائل کا شفاف اور دیانتدارانہ استعمال ےقےنی بنا کر مسلم لےگ(ن) نے نئی تارےخ رقم بچائے گئے قومی وسائل کی پائی پائی بھی ایمانداری سے فلاح عامہ کے پروگراموں پر صرف کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی بار آور ثابت ہو رہی ہے اور اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بڑے منصوبے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو تعلیم اور صحت کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کے عزم پر کاربند ہیں اور شعبہ تعلیم اور صحت کیلئے ریکارڈ بجٹ فراہم کرنے کا اعزاز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو حاصل ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کی طرف سے پی ایس ایل تھری میں حصہ لینے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو ٹویٹ میں پر مزاح انداز میں کراچی کے لذیذ کباب کھانے کا مشورہ دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے لکھا کہ کراچی آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ کباب کھانا مت بھولیں۔ آج کرکٹ سے محبت کے جذبے نے خوف پر غلبہ پا لیا۔ انہوں نے کراچی کے شہریوں کا حق میزبانی ادا کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بھی پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر قوم کو اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا پاکستانی پرامن قوم ہے‘ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔
شہباز شریف
کرکٹ بحال ہونے پر خوش ہوں‘ ثابت ہو گیا پاکستانی پرامن قوم ہے : شہبازشریف
Mar 26, 2018