2013ءکا پاکستان پیچھے رہ گیا پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد : نوازشریف

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل 3 کا فائنل کراچی میں منعقد کرانے پر پی سی بی‘ کراچی کی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں بالخصوص کراچی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ کامیابیوں کا سفر اسی طرح جاری رہے اور کسی کو بدلتے پاکستان کی تقدیر کو پھر سے ماضی کے اندھیروں کی طرف دھکیلنے کی ہمت نہ ہو۔ آج کا پاکستان 2013ءکے پاکستان کو بہت پیچھے چھوڑ آیا ہے۔ ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل 3 کے فائنل کا انعقاد نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کے عوام کیلئے مسرت اور فخر کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال پہلے تک پاکستان طرح طرح کی محرومیوں کا شکار تھا‘ بجلی کے شدید بحران نے پاکستان کو اندھیروں میں جھونک دیا تھا۔ ملک کا گوشہ گوشہ دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا۔ صنعتی اور کاروباری زندگی مفلوج ہو چکی تھی۔ ہماری معیشت سرمایہ کاروں کو ترس رہی تھی۔ ہمارے تفریحی مقامات سیاحوں سے محروم ہو چکے تھے۔ ہمارے پہاڑ کوہ پیماﺅں کی راہ دیکھ رہے تھے۔ ہمارے کھیل کے میدان سونے ہو چکے تھے۔ آج ہر شعبہ زندگی میں ایسی تبدیلی واقع ہو چکی ہے جسے ہر پاکستانی دیکھ سکتا اور محسوس کر سکتا ہے۔ میں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں‘ بالخصوص غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی دلی مبارکباد دیتا ہوں۔
نوازشریف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...