موغادیشو (نیوز ایجنسیاں) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں پارلیمنٹ اور صدارتی محل کے قریب کار بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد مارے اور کئی زخمی ہوگئے۔ ان میں رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔ پولیس عہدیدار کیپٹن حسین نے کہا تعاقب پر کار چیک پوائنٹ کے قریب دھماکے سے اڑ گئی۔ جائے دھماکہ صدارتی محل اور وزارت داخلہ سے 200 میٹر دور ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔