بلدیاتی ادارے گندے پانی کے نکاس کے نالوں کی صفائی کو یقینی بنائیں: منشاءاللہ بٹ

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشا اللہ بٹ نے کہا ہے کہ مون سون برسات کا موسم شروع ہونے سے قبل تمام بلدیاتی ادارے اپنے اپنے علاقے میں گزرنے والے گندے پانی کے نکاس کے نا لوں کی صفائی کا عمل شروع کر دیں گے تاکہ گندے پانی کے بہاﺅ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہونے پائے۔ بلدیاتی ادار ے فوری طور پرتجاوزات کے خاتمہ میں بھی بلا لحاظ و بلا تفریق تیزی لائیں۔کرپٹ مافیا دوبارہ تجاوزات کے سلسلے میںمدد گار ثا بت ہو تو اس کے خلاف بھی یک طرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن