ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ احمد پورسیال‘ پسرور (نامہ نگاران) مختلف مقامات پر اوباشوں نے 2لڑکیوں اور کمسن لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک نمبر152 گ ب میں غریب محنت کش (م)بکریاں چرانے کھیتوں کی طرف گئی تو ملزمان مصطفیٰ ندیم نے اسے قابو کرلیا۔ اسلحہ سے خوفزدہ کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ احمد پور سیال کے نواحی علاقہ جموں والا کے محمدظفر میتلا نے تھانہ احمدپور سیال میں دی جانے والی درخواست میں الزام عائد کیا میری 16سالہ بیٹی ’’ص‘‘ رفع حاجت کیلئے کھیتوں میں گئی تو گھات لگائے خضر‘ کاظم‘ خیرات‘ ناصر سمیت 5 ملزمان نے اسے اغوا کرکے زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔ والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پسرور کے قصبہ چونڈہ میں اوباش علی رضا‘ مجید اور عامر اکبر نے محنت کش وارث علی کے 8سالہ بچے عدیل عباس کو مکان میں لے جاکر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بچے کی چیخ وپکار اور حالت غیر ہونے پر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ پھلورہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔