واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ آرگنائزیشن نے بیرون ملک سب سے زیادہ حالیہ کاروباری معاہدے بھارت کے ساتھ کئے ہیں،جن میں جاری 5 منصوبوں کی مالیت ڈیڑھ بلین ڈالر ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ جونیئر نے گزشتہ دہائی میں بھارت کے کم از کم 10دورے کئے۔ ٹرمپ جونیئر بھارت کو ٹرمپ آرگنائزیشن کے لئے انتہائی پرکشش قرار دیتے ہیں،ان منصوبوں میں 4لگژری رہائشی پراجیکٹس اور ایک کمرشل ٹاور شامل ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے سال 2007میں پہلی بار بھارتی ڈویلپرز کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔اس حوالے سے امریکہ میں سیاسی تجزیہ کاروں نے سوالات اٹھائے ہیں کہ آیا صدارتی منصب پر فائز شخص کا بیٹا اس کی رئیل سٹیٹ کمپنی کے کاروباری عزائم کو فروغ دینے کے لئے غیر ملکی دورے کرے تو کیا یہ مفادات کا تصادم نہیں؟