راولپنڈی (آن لائن) پاکستان سے تعلق رکھنے والا قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم انٹرپول نے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق خانیوال پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم شاکر تبسم نجی ائیرلائن 724 میں اسلام آباد سے سعودیہ سفر کر رہا تھا جسے انٹرپول نے سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر گرفتار کر کے نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد منتقل کردیا\ تاہم بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملزم کو ریکارڈ کے اندراج کے بعد خانیوال پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔