قاہرہ(این این آئی)مصر کے سابق صدر حسنی مبارک جنوری 2011ء کے انقلاب کے دوران مصر میں مواصلاتی نظام کو مفلوج کرنے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کے کیس میں بری کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک ، سابق وزیراعظم احمد نظیف اور سابق وزیر داخلہ حبیب العادلی کو انقلاب کیدوران انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کے کیس میں بری کردیا۔خیال رہے کہ سابق صدر حسنی مبارک اور ان کی حکومت پر جنوری2011کے دوران ملک میں برپا ہونے والی بغاوت کے دوران مواصلاتی نظام منجمد کرنے کے الزام میں 5 کروڑ 40 لاکھ مصری پاؤنڈ (31 ملین امریکی ڈالر )کے مساوی رقم کا جرمانہ کیا گیا تھا۔
سابق مصری صدر حسنی مبارک 2011ء میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے مقدمہ میں بری
Mar 26, 2018