سرگودھا (نامہ نگار) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ سرگودھا کی تاریخ 30 مارچ مقرر کی گئی تھی۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کا کہنا کہ سرکاری طورپر ہمیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں۔ البتہ ارکان اسمبلی کی طرف سے ان کے دورے کو کنفرم کیا جا رہا ہے۔ ہم سرکاری طورپر اسی وقت کچھ بتا سکیں گے جب ہمیں سرکاری سطح پر آگاہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی چودھری حامد حمید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی 30 مارچ کو سرگودھا آمد کی خبر دی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کنفرم نہیں کیا گیا۔