یمنی فوج نے الجوف میں اہم عسکری کیمپ آزاد کرالیا‘ لڑائی میں 70 حوثی ہلاک

صنعائ(این این آئی)یمن کی مسلح افواج نے عوامی مزاحمتی فورسز اور عرب اتحاد کی فضائی مدد سے صوبہ الجوف کے شمال مغرب میں واقع ضلع برط العنان میں تزویراتی اہمیت کے حامل ایک عسکری کیمپ کو حوثی ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرا لیا جبکہ لڑائی میں 70حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نوآزاد طیبہ کا فوجی کیمپ صوبہ صعدہ اور الجوف کے درمیان سرحد پر واقع ہے اور اس کو حوثی ملیشیا اپنے جنگجوؤں اور کمک کو اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کرتی رہی ہے۔یمن کی مسلح افواج اب ظہرا اور وادی القائف کے درمیان واقع رسد کی گزر گاہ کو کاٹنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گی۔ دوسری طرف ایران نواز حوثی دہشت گردوں نے شمالی یمن میں القفز ڈاریکٹوریٹ اور وسطی یمن میں اب کے مقام پر ایک بچے اور ایک نوجوان کو گولیاں مارکر قتل کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق حوثی شدت پسند ابو قفزی نے نوجوان محمد غالب المرادی کو عبدان القفزی کو گولیاں مارکر قتل کردیا۔ادھرایک دوسری کارروائی میں حوثیوں نے پندرہ سالہ عبدالالہ محمود شجاع کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ چند ہفتے قبل حوثیوں نے غالب کے ایک بھائی کو بھی گولیاں مار کرہلاک کردیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن