سعود ی ولی عہد کا دورہ بوسٹن، جامعات کے سربراہان سے ملاقاتیں، معاہدوں کی منظوری

بوسٹن (این این آئی) بوسٹن میں سعودی ولی عہد کی زیرنگرانی امریکی اور سعودی جامعات کے درمیان معاہدوں اور دوطرفہ تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد نیویارک روانگی سے قبل مختصر دورے پر بوسٹن گئے جہاں انہوں نے چند گھنٹے کے قیام کے دوران امریکی جامعات کے سربراہان سے ملاقاتیں کی۔ اس کے علاوہ ولی عہد اور بوسٹن حکام میں مختلف کمپنیوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔بوسٹن میں سعودی ولی عہد کی زیرنگرانی امریکی اور سعودی جامعات کے درمیان معاہدوں اور دوطرفہ تعاون کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔اس موقعے پر امریکی کمپنی ایم آئی ٹی اور سعودی آئل کمپنی آرامکو کے درمیان 4معاہدوں کی منظوری دی گئی۔ ساپک اور شاہ عبداللہ سائنس ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور شاہ عبدالعزیز سائنس وٹیکنالوجی یونیورسٹی کے درمیان بھی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔بوسٹن کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد نے مصنوعی ذہانت کے استعمال اور تخلیقی طریقے سے ٹیکنالوجی سے تیارکردہ مصنوعی ذہانت کے آلات، بائیو میکاٹرونکس لیبارٹری، میسا چوسٹس ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ اور آئی ایم واٹسن ہیلتھ سینٹر کا بھی وزٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن