الجیریا (این این آئی) افریقی ملک الجزائر میں سطیف شہر کے ایک چوک میں رکھے عریاں خاتون کے مجسمے پر الجزائری پارلیمان میں گرما گرم بحث ومباحثہ جاری ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق الجزائری خاتون رکن پارلیمان بلیدیہ خمری نے مجسمے کو میوزیم میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس طرح کے مجسمے کا کھلے عام رکھنا خواتین کی توہین کے مترادف ہے۔ بہت سے لوگ اسے دیکھ کر شرمسار ہوجاتے ہیں۔ خمری کی تنقید پر الجزائری وزیر ثقافت عزالدین میھوبی نے ان پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ خیال رہے کہ عین الفوارہ مجسمے کو تین ماہ قبل ایک انتہا پسند نے حملہ کر کے توڑپھوڑ کا نشانہ بنایا تھا۔
الجزائر‘ عریاں خاتون کے مجسمے کا تنازع پارلیمنٹ میں گرما گرم بحث
Mar 26, 2018