وزیر اعظم کا صادق سنجرانی کو ملاقات کیلئے وقت دینے سے انکار

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملنے سے انکار کر دیا۔ مقامی نیوز ویب پورٹل نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے ۔اس حوالے سے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے لئے وقت مانگا تھا اور اس ضمن میں تحریری خط لکھا تھا جس میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا تاہم اب شاہد خاقان عباسی نے ملاقات سے انکار کر دیا ہے اور ان کی درخواست مسترد کر دی ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تقرری کو متنازع قرار دے چکے ہیں اور سینٹ کے الیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ پر بارہا شدید برہمی کا اظہار کر چکے ہیں ۔


ای پیپر دی نیشن