روس میں شاپنگ مال میں خوفناک آتشنزدگی کے باعث مرنے والوں کے تعداد چونسٹھ ہوگئی

روس کے صنعتی شہر کیمورو میں خوفناک آتشنزدگی کے باعث چونسٹھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں، مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ ایک بچے کے لائیٹڑ جلانے کے باعث لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے شاپنگ مال میں پھیل گئی ، مال میں موجود پلاسٹک نے فوری آگ پکڑ لی ، آگ کے باعث شاپنگ مال میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوئے ۔ عینی شاہدین نے الزام لگایا کہ آگ لگنے کے بعد نہ تو فائر الارم بجا نہ ہی کسی نے سپیکر پر خطرے سے آگاہ کیا ، لوگوں کو بروقت اطلاع نہ ملنے کے باعث باہر نکلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، شاپنگ مال میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے، آتشزدگی کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور سترہ گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن