آسٹریلیا کو بڑا دھچکا‘ فاسٹ بائولرز رچرڈسن کا کندھا اتر گیا

شارجہ (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین فاسٹ باؤلر جھائے رچرڈسن پاکستان کے خلاف دوسری ون ڈے میچ کے دوران زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی ورلڈ کپ میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں رچرڈسن نے پانچ اوورز میں 16 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں لیکن میچ کے 11ویں اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے بری طرح گر گئے اور میدان سے باہر چلے گئے۔کرکٹ آسٹریلیا نے فاسٹ باؤلر کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رچرڈسن کا کندھا اتر گیا ہے اور وہ وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔بورڈ نے مزید بتایا کہ 22سالہ فاسٹ باؤلر پیر کو پرتھ لوٹیں گے اور وہاں طبی معائنے کے بعد اس بات کا اندازہ ہو گا کہ ان کی انجری کس حد تک سنگین نوعیت کی ہے۔ آسٹریلین اسپنر نیتھن لایون نے رچرڈسن کی انجری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ باؤلر بہت اچھی فارم میں تھے اور اور انجری کی وجہ سے وہ بہت زیادہ مایوس ہیں۔اس انجری کے باعث رچرڈسن کی رواں سال انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور اگر وہ عالمی کپ میں شرکت نہیں کر پاتے تو یہ دفاعی چیممپیئن آسٹریلیا کے لیے بہت بڑا دھچکا ہو گا۔واضح رہے کہ تجربہ آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک اور جوش ہیزل وڈ بھی انجری کا شکار ہیں اور ان کی ورلڈ کپ میں شرکت تاحال مشکوک ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...