اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں ہندوئوں کے مذہبی تہوار ہولی کی تقریب آج ہو گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی آفتاب جہانگیر، انسانی حقوق کی وزارت کے پارلیمنٹ سیکرٹری لال چاند مالہی، ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار، سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار، ایم این اے شنیلہ رتھ، ایم این اے جمشید تھامس، ایم این اے جیمز اقبال اور ہندو مذہبی رہنما پنڈت چنا لال شرکت کریں گے۔