ایان علی کیس،نیب کا سینٹر رخسانہ بنگش کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

Mar 26, 2019

اسلام آباد(نا مہ نگار)نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ جعلی اکائونٹس کیس کی تحقیقات کے دوران ایک اور انکشاف ہوا ہے کہ ڈالر گرل ایان علی کے ساتھ بیرون ملکی دورے کرنے والا شخص سابق سینٹر رخسانہ بنگش نے تعینات کروایاتھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مشتاق نامی شخص کو ایوان صدر میں بطور پروٹوکول آفیسر تعینات کروایا گیاجس کے بعد مشتاق نے ایان علی کے ہمراہ 45بیرونی دورے کئے۔اسے ائیرپورٹس پر پروٹوکول دلوایا جاتا تھا۔ ذرائع کے مطابق مشتاق نامی شخص کی تعیناتی سینٹر رخسانہ بنگش کے لیٹر پیڈ پر کی گئی،نیب نے رخسانہ بنگش کا خط حاصل کرکے سینٹر رخسانہ بنگش کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

مزیدخبریں