زرداری کی کرپشن کے 2 ریفرنسز میں بریت کیخلاف نیب اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ 18 اپریل کو سماعت کرے گی

Mar 26, 2019

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نیب کی اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے، گزشتہ سماعت میں نیب ریفرنسز سے بریت کا اصل ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ نے طلب کر لیا تھا، کرپشن کے دو ریفرنسز میں بریت کے خلاف نیب کی اپیل کی سماعت 18 اپریل کو ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں