سیشن عدالت نے عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلیں

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)سیشن کورٹ نے عابد باکسر کی ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ۔سیشن کورٹ نے عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔عدالت نے ایک قتل کے مقدمے میں مدعی سے صلح کی بنیاد پر درخواست ضمانت واپس کر دی،عابد باکسر کے خلاف تھانہ ملت پارک،نصیر آباد اور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مقدمات درج کر رکھے تھے۔عابد باکسر کو 10 مقدمات میں 9 ماہ بعد بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔پولیس کے تفتیشی افسروں نے قتل اور فراڈ سمیت دیگر مقدمات میں مکمل رپورٹ جمع کرائی۔ عدالت کو بتایا کہ مون لائٹ سینما کے مالک کے قتل کے الزام میں مدعی کو بار بار طلب کرنے کے باوجود مدعی پیش نہیں ہو رہا جبکہ پولیس نے جواد فردوسی کو قتل کے الزام میں مدعی سے صلح کی بنیاد پر بے قصور قرار دیا، فراڈ، اغوا اور جعلی چیک سمیت دیگر مقدمات میں پولیس عابد باکسر کو بے گناہ قرار دے چکی ہے۔ سماعت کے بعد عابد باکسر کے حامیوں نے احاطہ عدالت میں ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کا استقبال کیا۔بتایا گیا ہے کہ اب عابد باکسر کو تمام مقدمات میں کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس عابد باکسر کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لایا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...