چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر مل گئے‘ رقم سٹیٹ بنک کے اکائونٹ میں منتقل

Mar 26, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرخزانے نے کہا ہے کہ چین سے 2.1 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔ رقم سٹیٹ بنک کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل ہو گئے ہیں۔ چینی قرض سے کرنٹ اکائونٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جبکہ چین سے ملنے والے قرض کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 81 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں