امریکی الیکشن میں ٹرمپ کے روس سے سازباز کے ثبوت نہیں ملے: محکمہ انصاف کی تصدیق

Mar 26, 2019

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی محکمہ انصاف نے صدارتی انتخاب میں روس کی مداخلت کی نفی کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو انتخابی ساز باز میں ملوث ہونے کے الزام میں بے گناہ قرار دے دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کے خصوصی نمائندے رابرٹ ملر نے صدارتی الیکشن میں روس کی مبینہ مداخلت اور صدر ٹرمپ کے روس سے مبینہ ساز باز کی چار صفحات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ کانگریس کو پیش کردی۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخاب میں اپنی جیت کے لیے روس سے ساز باز کرنے یا اپنی انتخابی مہم کے لیے روس کی مدد حاصل کرنے کے کوئی ثبوت نہیں مل سکے ہیں اور نہ ہی تحقیقاتی ٹیم کو صدر ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ عمل کے کوئی ثبوت ملے ہیں۔

مزیدخبریں