قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست گزار سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیاکہ 27 مارچ کو نیب نے طلب کر رکھا ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے۔ اس لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نیب کو گرفتاری سے روکے۔ سابق وزیراعلیٰ نے درخواست میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں زمین کے گھپلوں سے متعلق کیس کی تفتیش کر رہا ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو پوچھ گچھ کیلئے کل طلب کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...