سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید اریب کو کراچی میں سپردخاک کر دیا گیا

کراچی (آئی این پی/ نوائے وقت رپورٹ) نیوزی لینڈ حملے میں شہید کی میت گھر پہنچ گئی۔ اریب احمد کو نمازجنازہ ادا کر نے کے بعد سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ، علاقے کی فضا سوگوار ہے، اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روشن مستقبل کیلئے سمندرپار جانے والا کراچی کا اریب احمد نیوزی لینڈ دہشتگرد حملے کا شکار ہوا، اریب کا جسد خاکی غیر ملکی پرواز ای کے 600 کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچایا گیا جہاں مقتول کے اہل خانہ کو میت حوالے کی گئی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، میئر کراچی وسیم اختر اور وزیر بلدیات سعید غنی نے بھی کارگوٹرمینل پہنچ کر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔دس روز بعد میت گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا، رشتہ داروں، پڑوسیوں اور دیگر افراد کی بڑی تعداد فیڈرل بی ایریا میں اریب کے گھر پہنچی ہر شخص غمزدہ ہر آنکھ نم تھی۔ علاقے کی فضا سوگوار ہے، اہل خانہ غم سے نڈھال تھے۔ دریں اثناء قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نوجوان اریب کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ قبل ازیں شہید کے والد محمد ایاز سے تعزیت کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمنٰ ‘ سیکرٹری کراچی عبدالوہاب‘ سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...