مشرف کی زندگی پر بنی فلم ’’ انشاء اللہ ڈیموکریسی ‘‘ کی کراچی میں پہلی بار نمائش

Mar 26, 2019

لاہور (نیوز ڈیسک )سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے، ایک دہائی تک حکومت کرنے اور ان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں ہونے والے مسائل پر بنی دستاویزی فلم ’انشاء اللہ ڈیموکریسی‘ کی پہلی بار کراچی میں خصوصی نمائش کی گئی۔ قبل ازیں فلم کو متعدد عالمی فلم فیسٹیول میں پیش کیا جا چکا ہے۔ دستاویزی فلم میں مشرف کے انٹرویوز سمیت سابق وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر سیاسی و سابق حکومتی عہدیداروں کے حقیقی انٹرویوز شامل ہیں۔ فلم کا مرکزی کردار پرویز مشرف ہی ہیں اور اس میں ان کی جانب سے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے اور پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی جیسے معاملات پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ نواز شریف کے مختلف ٹی وی چینلز کو دیئے گئے انٹرویوز کی کلپس بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ دستاویزی فلم میں میڈیا اور عام لوگوں سے اوجھل سیاسی حقائق کو بھی دکھایا گیا ہے۔

مزیدخبریں