بیساکھی میلہ،3ہزارسے زائدسکھ یاتری12اپریل کو پاکستان پہنچیں گے

Mar 26, 2019

لاہور(خصوصی نامہ نگار)سکھ مذہب کے روایتی تہوار بیساکھی میلہ کی تقریبات کیلئے بھارت سمیت دنیا بھرسے آنیوالے یاتریوں کی مہمان نواز ی کے لیے انتظامات جاری ،وزیر اعظم نے انتظامات کی تیاری اوریاتریوں کی سیکورٹی کیلئے احکامات جاری کر دیے ،سیکرٹری بورڈ محمد طارق وزیرکے مطابق بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے تین ہزار سے زائد سکھ یاتری 12اپریل کو واہگہ ریلوے اسٹیشن آئیں گے ۔ سیکرٹری بورڈ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور چیئرمین بورڈ طاہر احسان کی خصوصی ہدایات کے مطابق بیساکھی میلہ کی تقریب کے انتظامات کے لیے افسران اور سٹاف کی ٹیم دن رات مصروف عمل ہے ،سکھ یاتری 21اپریل کو واپس بھارت چلے جائیں گے ۔

مزیدخبریں