اسلام اقلیتیوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے، ہم حقیقی علمبردار: پیر عبدالخالق القادری

لاہور (خصوصی رپورٹر) امیر مرکزی جماعت اہلسنت پیر عبدالخالق القادری سجادہ نشین درگاہ بھرچونڈی شریف نے کہا ہے کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے اور ہم اس کے حقیقی علمبردار ہیں ہم نے ہمیشہ پرامن انداز میں اسلامی تعلقات کا پرچار کیا ہے اور یہ سلسلہ ہمارے اکابر مشائخ کے دور سے چلا آ رہا ہے سندھ کے کچھ اضلاع جہاں ہندو برادری کثیر تعداد میں آباد ہے وہ اسلامی تعلیمات اور اخلاق سے متاثر ہوکر حلقہ بگوش اسلام ہو رہے ہیں ان پر کوئی جبر نہیں نہ بزور طاقت ایسا ہوتا ہے ہماری خانقاہ کا ریکارڈ گواہ ہے کہ ہزاروں مرد خواتین بلکہ خاندان کے خاندان یہاں آکر مسلمات ہوتے رہے ہیں اور اب بھی ہو رہے ہیں مولانا عبیداللہ سندھی جیسا انقلابی شخص بھی اس خانقاہ پر مسلمان ہوا تھا انہوں نے کچھ افراد کی جانب سے اس پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہم بزور طاقت ہندوؤں کو مسلمان کر رہے ہیں ہماری خانقاہ ایک تاریخی پس منظر رکھتی ہے اور یہاں ہندو مسلمان ہونے کیلئے آج کل سے نہیں 100 برس سے آ رہے ہیں۔بعض افراد سستی شہرت کیلئے تعصب کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن