اقلیتوں اور انسانی حقوق کے بارے میں پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری سردار مہندر پال سنگھ نے کہاہے کہ حکومت نے ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے غیرمعمولی اقدامات کئے ہیں۔سیالکوٹ میں گوردوارہ بابے دی بیری پر سکھوں کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔سردار مہندر پال سنگھ نے کہا کہ ملک میں اقلیتوں کا کوئی تصور نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ہم سب پاکستانی ہیں۔
پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے:سردار مہندر پال سنگھ
Mar 26, 2019 | 09:47