سپیشل سٹریٹجی صوبے کواقتصادی طور پر پائیداربنانے کیلئے معاون ثابت ہوگی : وزیرخزانہ پنجاب

Mar 26, 2019

لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ میں مربوط منصوبہ بندی کے تحت ترقیاتی عمل کو مزید بہتر اور تیز تر بنانے کیلئے بہت جلد ’’پنجاب سپیشل سٹریٹجی متعارف کروائے گی۔ سپیشل سٹریٹجی کا بنیادی مقصد صوبہ پنجاب کو لانگ ٹرم سپیشل منصوبہ بندی فریم ورک کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔ پنجاب سپیشل سٹریٹجی صوبے کو اقتصادی طور پر تیار اور پائیداربنانے کیلئے معاون ثابت ہوگی۔ پنجاب سپیشل سٹریٹجی کی مدد سے مختلف محکمہ جات کے ساتھ مل کر صوبائی ، علاقائی ، مقامی سطحوں پر ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔پنجاب کے تمام اضلاع میں موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈویلپمنٹ پلان کے تحت منصوبہ جات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں پنجاب سپیشل سٹریٹجی پر بریفنگ کے دوران کیا ۔

مزیدخبریں