لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ غربت ، بے روزگاری اور افلاس پاکستان کا مقدر نہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں سر مایہ کاری اور معاشی سرگرمیو ں کوفروغ دے کر ملک اور قوم کی تقدیر بدلیں گے۔ کاروبار میں آسانیاں پیداکرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پنجاب سمارٹ ریگولیشن ایکٹ لایا جا رہا ہے۔اس ایکٹ کے ذریعے مختلف محکموں میں موجودہ فرسودہ ریگولیشنز کو ختم کیا جائے گااو ر قوانین کو سہل بنا ئیں گے۔ انسپکٹر لیس رجیم کا مسودہ قانون تیار کر لیا گیا ہے۔ اسے آئندہ منظوری کیلئے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔ مقامی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال کرنے کیلئے پالیسی بنارہے ہیں جسے جلدمنظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھیجوائیںگے۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روزایوان صنعت و تجارت میں’’ پاکستان میں بزنس ماحول ، چیلنجز اینڈ ریمنڈیز‘‘ کے موضع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔