ماضی میں "روٹی کپڑااورمکان"کانعرہ سیاست کیلئے استعمال ہوا:میاں محمود الرشید

Mar 26, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر ہائوسنگ واربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کورہائشی سہولیات کی فراہمی کے نعرے کو اپنی سیاست چمکانے کے لئے تو استعمال کیا ۔روٹی ،کپڑا اور مکان اور آشیانہ ہائوسنگ سکیم کو بطور سلوگن استعمال کرنے والوں نے عوام کی رہائش کا مسئلہ حل نہیں کیا۔نجی یونیورسٹی میں کم لاگت گھروں کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 70سال میں پہلی بار عوام کو معیاری وکم لاگت کی رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے سنجیدہ اور عملی کوششوںکا آغاز کیا ہے ۔بعدازاں وزیرہائوسنگ نے یونیورسٹی طلبہ کی طرف سے کم لاگت گھروںکے حوالے سے بنائے گئے ماڈلز کے سٹالز کا معائنہ کیا۔

مزیدخبریں