لاہور(پ ر)اوسیس اسکول فار آٹزم کے تحت 25مارچ کو لاہور کے الحمراء آرٹس کونسل میںایک نمائش ‘Aut.art’,کا انعقاد کیا جس میں اوسیس کے طلباء کے کام کو اجاگر کیا گیا ۔ نمائش کامقصد نہ صرف آٹزم سے متعلق آگاہی میں اضافہ کرنا تھا بلکہ متبادل اظہار رائے کے براہ راست میڈیم کے طور پر انفرادی ٹیلنٹ کو فروغ دینا بھی تھا ۔اوسیس کی بانی و سی ای او عائشہ ہارون کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے معاشرے میںجہاں لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے زیادہ مواقع میسر نہیںہیں۔اس نمائش کا مقصد یہ بتانا ہے کہ یہ بچے کس قدر باصلاحیت ہیںاور ان کا کام کس قدر غیر معمولی ہے ۔
الحمرا آرٹس کونسل میں ‘Aut.art’,نمائش کا انعقاد
Mar 26, 2019