اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں جشن نوروز منایا گیا‘ سفارتکاروں کی شرکت

اقوام متحدہ (اے پی پی) پاکستان، ترکی، افغانستان اور ایران سمیت ایک درجن ممالک کے زیراہتمام اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں موسم بہار کی آمد کا تہوار نوروز منایا گیا جس میں اقوام متحدہ کے سینکڑوں حکام اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔ رنگا رنگ فوڈ فیسٹول کو تقریب میں مرکزی حیثیت حاصل رہی۔ ایران کی قیادت میں اس تقریب کا اہتمام کرنے والے دیگر ممالک میں آذربائیجان، بھارت، عراق، قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل تھے۔ ملیحہ لودھی نے کہانوروز کا تہوار امید کی کرن‘ دنیا میں امن‘ انصاف‘ اور خوشحالی لانے کی خواہش پیدا کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...