واشنگٹن (سپٹنک ،نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی خود مختاری باضابطہ طور پر تسلیم کر لی۔ غیر ملکی خیبر ابجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر کے اعلان پر دستخط کر دیئے۔ تقریب میں نیتن یاہو بھی موجود تھے۔شام نے امریکی فیصلے کو اپنی خود مختاری پر حملہ قرار دیا۔ شام نے کہا ہے کہ امریکہ کا فیصلہ ہماری خود مختاری پر کھلم کھلا حملہ ہے۔ روس نے کہا ہے کہ گولان پہاڑیوں پر امریکی فیصلہ مشرق وسطیٰ میں نئے شورش کو جنم دے گا۔ امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے اس سے مشرق وسطیٰ میں نیا بحران پیدا ہو گا۔