لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ جگنی کا میری پہچان میں بڑا کردار ہے'آج تک جو بھی گیت پیش کیا ہے اسے پذیرائی ملی ہے جس سے بڑا حوصلہ ملتا ہے۔اپنے ایک انٹر ویو میں عارف لوہارنے کہا کہ جگنی کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور میں پاکستان سمیت دنیا میں جہاں بھی جاتا ہوں اس کی لازمی فرمائش آتی ہے اس لئے سنانی پڑتی ہے آج جو کچھ بھی ہوں پاکستان کی وجہ سے مجھے اس پر فخر ہے ہر وقت وطن کی سلامتی کی دعائیں مانگتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے پھیلائو کے باعث فنکاروں کے مالی حالات میں بہت بہتری آئی ہے۔